پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ، متبادل حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگر حکومت جلسے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی نے اس کے لیے پلان ’بی‘ بھی تیار کر لیا ہے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت نے تمام ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایات بھی جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاہور کے مختلف اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پر احتجاج کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں احتجاجی ریلیاں  بھی نکالی جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ، اگر حکومت جلسے کی اجازت نہیں دے گی تو وہ خود ہمارے احتجاج کو کامیاب بنائے گی۔

یاد رہے کہ ،پی ٹی آئی نے جنوری کے آخر میں 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی کی پنجاب میں چیف آرگنائزر ،عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ،8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔

اسی سلسلے میں پی ٹی آئی نے لاہور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے دفتر میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے پر پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ،ہم نے 29 جنوری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی، لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جب بھی پی ٹی آئی جلسے کی اجازت مانگتی ہے، تو امن و امان کا بہانہ بنا دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف بھی لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ ،اشتیاق اے خان نے درخواست دائر کر دی ہے، جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں