عمرہ پر جانیوالوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین نایاب ہو گئی

عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے سعودی حکام نے گردن توڑ بخاری کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا تولاہور سمیت پنجاب بھر میں ویکسین نایاب ہو گئی ۔

سعودی حکومت کی جانب سے  عمرہ پر آنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازم قرار دیا تو لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہونے لگی۔ عمرہ زائرین ویکسین کی تلاش میں سرکاری و نجی علاج گاہوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔ لاہوراور پنجاب کے دور دراز اضلاع سے عمرہ پر جانے والے ویکسین کی تلاش میں ہیں مگرمحکمہ صحت پنجاب کے پاس ویکسین ہی دستیاب نہیں۔ جبکہ ویکسین نجی میڈیکل اسٹورز پر بھی نایاب ہو گئی ہے ۔ جہاں کہیں ویکسین دستیاب ہے وہاں بلیک میں کئی گنا مہنگے فروخت کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شہری کسی بھی میڈیکل اسٹور سے ویکسین خرید کر لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ریجنل ڈریپ دفتر سے لگواسکتے ہیں۔سعودی حکومت نے عمرہ سفر سے دس روز قبل ویکسین لگوانا لازم قرار دیا ہے۔

شہریوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان سرکاری سطح پر ویکسین کی مفت فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عمرہ کے سفر پر جانے والے زائرین کا سفر آسان ہو سکے ۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں