ازبکستان کی کابینہ وزراء کے ماتحت امیگریشن ایجنسی اور وزارت خارجہ کے قونصلر و قانونی امور کے شعبہ جات کے نمائندوں نے کویت میں ازبک افرادی قوت کی بھرتی کیلئے آجروں اور کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اہم دورہ کیا۔
دورے کا بنیادی مقصد کویتی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا تھا تاکہ ازبکستان سے ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کے لیے معاہدے کیے جا سکیں۔ازبک وفد نے اپنے دورے کے دوران معروف کویتی کمپنیوں کویت ایگریکلچر کمپنی، گلف کیئر ٹریڈ، الجابر گروپ ہولڈنگ، این بی ٹی سی گروپ، می کیریئر، برونل انرجی، ڈائیورسٹی ٹیک اور کورٹیارڈ بائی میریٹ ہوٹل کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کئے ۔
مذاکرات میں ازبکستان سے تجربہ کار ماہرین کی بھرتی، مشترکہ زبان اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز کے قیام، امیدواروں کے انتخاب اور ازبکستان میں مشترکہ منصوبوں کے نفاذ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے نتیجے میں فریقین نے باہمی مفاہمت اور تعاون کے یادداشت نامے تیار کرنے اور ان پر دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔