بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ کا موہنجوداڑو کے حوالے سے بڑا اعلان

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے پانچ ہزار سال قدیم تہذیب موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والی مہروں اور تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ۔
ہزاروں سال قدیم تہذیب کے حوالے سے تمام کہاوتیں،کہانیاں، قصے اور اندازے سب بے کار ہوگئے، موہنجوداڑو سے دریافت ہونے والی تحریروں کی پہیلی تاحال سلجھائے نہیں سلجھ پائی۔
ہزاروں سال قدیم موہنجو داڑو کے آثار سے ملنے والی مہروں اور تحریروں میں دیا گیا پیغام آج تک کوئی نہ جان سکا جس کیلئے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے آثار قدیمہ سے ملنے والی ان تحریروں کو ڈی کوڈ کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کہتے ہیں ، سندھ کی قدیم تہذیب سے ملنے والی ان تحریروں سے نہ صرف سے موہنجو داڑو کے لوگوں کے رہن سہن اور نظریات کا پتا چل سکے گا بلکہ یہ تاریخی اسکرپٹ سندھ کی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر بھی نئی روشنی ڈالے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں