سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم کیسے پکڑا گیا؟اہم انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد سے فرار ہونے والا ملزم پکڑا گیا ، ملزم دو روز تک کپڑے اور بھیس بدل بدل کر پولیس کو چکمہ دے کر ممبئی میں گھومتا رہا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ، اداکار سیف علی خان پر حملے کے 6 گھنٹے بعد ملزم ایک اہم غلطی کر بیٹھا ، اس نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ہی ایک مقامی اسٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔

ملزم کو بھارتی ریلوے پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ ملزم کی شناخت 31 سالہ آکاش کنوجیا کے نام سے ہوئی ہے جو ٹرین میں چھتیس گڑھ جا رہا تھا ۔ بھارتی ریلوے پولیس کے مطابق چھتیس گڑھ کے درگ ریلوے پولیس اسٹیشن کے حکام نے بتایا کہ ملزم کو زیر استعمال موبائل فون اور اس کی ٹاور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق ممبئی پولیس نے ملزم کی تصویر ، زیر استعمال موبائل فون اور اس کی ٹاور لوکیشن شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ملزم گنیشوری ایکسپریس میں سفر کر رہا ہے ۔ دوران چیکنگ ملزم ٹرین میں موجود پایا گیا ۔

چھتیس گڑھ ریلوے پولیس اسٹیشن حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ویڈیو کال کے ذریعے ممبئی پولیس سے تصدیق کی گئی جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا اور اب ممبئی پولیس کے حوالے کیا جائے گا جو باقی کارروائی کرے گی ۔

ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کر رہا تھا ، ابتدائی تفتیش میں ان نے بتایا ہے کہ وہ ممبئی کا ہی رہنے والا ہے اس کے پاس سے ایک سفری بیگ بھی ملا ہے ۔ ملزم بار بار بیان بھی بدل رہا ہے ۔

واضح رہے رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تقریباً 3 بجے ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزم نے اداکار سیف علی خان کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا  تھا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں