گزشتہ روز ممبئی کے باندرا بازار کی حدود میں موجود بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے گھر میں ان پر حملہ کرنے والے ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ۔
بالی ووڈ سٹار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، سیف علی خان کو مزاحمت کے دوران 6 زخم آئے جن میں سے دو کافی گہرے تھے ، ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا ۔
بالی ووڈ سٹار اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، گزشتہ روز آپریشن کرکے ان کی ریڑھ کی ہڈی سے چاقو کا 2.5 انچ کا ٹکڑا نکالا گیا تھا ۔
سیف پر حملہ کرنے والے مبینہ ملزم کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تحقیقات جاری ہیں ، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور نے سیف علی خان پر حملے سے قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر کی بھی ریکی کی تھی لیکن سخت سکیورٹی کے باعث وہ ان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخلے سے ناکامی کے بعد سیف علی خان کو ٹارگٹ کیا اور ممبئی میں ان کے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور سکیورٹی کو چکمہ دے کر عمارت میں داخل ہوا اور 12 ویں منزل پر پہنچ گیا جہاں اداکار سیف فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھے۔
دوسری جانب سیف علی خان ممبئی کے مقامی اسپتال میں تاحال زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔