آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے پاکستان آمد سے معذرت کر لی ۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ تھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں شین واٹسن کی کمی محسوس کریں گے ۔ انکا کھلاڑی اور ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی میں بھی بڑا اہم کردا رہا ہے ۔
ٹیم مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں شین واٹسن کی مصروفیات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
انتظامیہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق شین واٹسن پہلے سے اپنے طویل مدتی معاہدوں کی وجہ سے رواں برس پی ایس ایل سیزن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔