ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ، پاکستان اور برطانیہ دوستی اعتماد کی علامت ہے۔17 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا ، پاکستانی نژاد افراد برطانیہ کی ترقی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد شہری صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیاست،کھیل اور فنون میں بھی پاکستانیوں نے شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا ہے ، چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گرمجوشی، مستحکم تعاون اور اعتماد پر مبنی تعلق قائم ۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے پروان چڑھا یہ رشتہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے برطانیہ میں بڑھتی نسل پرستانہ اور اسلامو فوبیہ پر مشتمل تبصروں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔