متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو بڑا ریلیف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد زید سے رحیم یار خان میں ملاقات کی تھی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں انہوں نے یو اے ای کے صدر سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی درخواست کی تھی، جس پر صدر نے اپنی مکمل حمایت ظایر کی اور کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ برآمدات پر مبنی نمو پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ اس دورے کے دوران تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں