وزیرِ اعظم پاکستان کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

تجارتی و ثقافتی رابطوں کے فروغ کا عزم

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے مصر میں ہونے والے ڈی  8 سمٹ کی سائیڈ لائن پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قدیم تاریخی اور ثقافتی تعلقات بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے، آئی ٹی میں تعاون، کیمیکل، چمڑے، سرجیکل مصنوعات اور دیگر شعبہ جات میں تجارت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم  پاکستان نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو کہا کہ ہماری ترقی دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے پر منحصر ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے عوام کی بہتری کے لیے باہمی سطح پر تعاون کو جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان اِس وقت مصر کے دورے پر ہیں، جہاں وہ ڈی 8 سمٹ میں شرکت کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں