16 دسمبر 2014، جب پاکستان کے ایک اسکول میں 114 بچوں سمیت 150 لوگ شہید ہوئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو دس سال بیت چکے ہیں، لیکن بچھڑنے والوں کے عزیز آج بھی انہیں یاد کر رہے ہیں.

16 دسمبر 2014 کو پاکستان کے شہر پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملہ ہوا. حملہ آوروں نے فائرنگ کے ذریعے معصوم بچوں کی جانیں لیں.

پاکستان آرمی، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، تاہم تب تک کافی افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے کمیونیکیشن ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ کرنے والے 27 دہشت گرد تھے، جِن میں سے 9 کو اُسی وقت ہلاک کر دیا گیا، جبکہ 12 کو گرفتار کر لیا گیا۔

آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے کی۔

2021 میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ ان میں بھی پانچ دہشت گرد پھانسی کے پھندے سے لٹکائے جاچکے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں