پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی -2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔ ابتدائی طورپر یومیہ 21 لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور یومیہ74 بیرل خام تیل ملے گا، ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں -2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے