چین کی ٹیکنالوجی کمپنی کے تعاون سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے لاہور کو پاکستان کا پہلا اسمارٹ سِٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے دورہ چین پر چینی ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے چینی کمپنی “ہواوے “کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے کی کوشش بھی کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی “ہواوے “گورنمنٹ افیئرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات کی جِس میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو کی گئی ۔ مریم نواز نے وانگ چینگ ڈونگ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔
اسمارٹ سِٹی کا پلان کیا ہے؟
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہواوے کمپنی کے گورنمنٹ افئیرز کے صدر وانگ چینگ ڈونگ کو لاہور میں اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دی۔
چینی کمپنی ای کامرس اور ایکوسسٹم پروڈکشن کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرے گی۔
اسمارٹ سٹی پلان میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے لاہور کا سیف سِٹی پراجیکٹ بھی شامل ہوگا۔ہواوے کمپنی لاہور کی پہلی مکمل طور پر مصنوعی ذہانت پر مبنی یونیورسٹی بنائے گی، جبکہ جدید ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی