پاکستان کی بڑی اپوزیشن جماعت، پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ایوان پر کوئی تیسری قوت قابض نہ ہو،ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے.”
پاکستان کے اپوزیشن رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ”9 مئی کے واقعات کو دفن کریں، یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے.”
اُنہوں نے گزشتہ دِنوں میں ہونے والے دھرنے پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ “26 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکنان کے لیے معافی مانگنی چاہیے، اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جانی چاہیے.”
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ اگر گولیاں چلائی ہیں تو اس کا جواب دے.”
واضح رہے کہ 26 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کی جانب سے ڈی چوک پر دھرنا دیا گیا، جِس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق گولیاں چلائی گئیں اور 12 کارکنان جاں بحق ہوئے.
جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر کوئی آدمی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کوئی گولی چلائی گئی۔