آئیڈیاز 2024 میں لانچ کیا جانے والا پاکستانی ڈرون "شہپر 3” عالمی سطح پر ڈرونز ٹیکنالوجی کامقابلہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون منفرد خصوصیات کا حامل ہے جو اِسے کسی بھی ڈرون ٹیکنالوجی سے ممتاز کرتی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق اس ڈرون کو بنانے میں 30 سال کی محنت لگی ہے۔
ٹارگٹ کو لاک کرنے کی صلاحیت
35 ہزار فٹ تک کی بلندی پر پرواز کرنے والا شہپر 3 ڈرون 30 گھنٹے تک فضا میں رہ سکتا ہے۔ پاکستان کے دفاعی حکام کے مطابق یہ ڈرون مختلف نوعیت کے 8 ہتھیار لے کر جا سکتا ہے۔ اور یہ تمام موسموں میں کارگر ہے۔
شہپر 3 ڈرون کی سب سے بڑی خصوصیت لیزر کے ذریعے ٹارگٹ کو لاک کرنا ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق سب سے پہلے یہ ہدف کو لیزر مارتا ہے اور اسے لاک کر لیتا ہے، جب یہ میزائل فائر کرتا ہے تو میزائل لیزر کو فالو کرتے ہوئے بڑی مہارت سے اس چیز کو تباہ کر سکتا ہے۔
ریٹرن ٹو ہوم فیچر
شہپر 3 میں ریٹرن ٹو ہوم فیچر بھی موجود ہے۔ اگر یہ کسی جگہ پر خطرہ محسوس کرے تو خودکار طریقے سے اپنے اسٹیشن پر واپس آسکتا ہے۔ اِس کی رینج 2500 کلومیٹر ہے۔ اِس ڈرون میں دُشمن کی ائیر اسپیس میں خاموشی سے کام کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔