دنیا کے پہلے 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہونے والا پہلے پاکستانی طالبعلم

پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالر اویس احمد نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔ وہ مٹیریل سائنس اور کیمسٹری کے شعبے میں دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہو گئے ہیں، جو ایک پاکستانی کے لیے پہلی مرتبہ دورانِ پی ایچ ڈی یہ اعزاز ہے۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ وہ اس عالمی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

اویس احمد نے 2021 میں سعودی کیمیکل سوسائٹی کا ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا اور اب وہ سائنٹفک انڈیکس 2023 میں دنیا بھر میں 10ویں نمبر پر ہیں۔ وہ کیمسٹری کے شعبے میں یورپ کے سب سے کم عمر سائنسدان ہیں اور پاکستان کی 15 سے زائد یونیورسٹیوں میں لیکچرز دینے کے لیے مدعو کیے جا چکے ہیں۔

اویس احمد نے 150 سے زائد تحقیقی مضامین عالمی شہرت یافتہ جرائد میں شائع کیے ہیں، جن کا مجموعی اثر 1600 سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سات سے زیادہ بین الاقوامی سائنسی کتب کی تدوین کی ہے۔

اویس احمد اس وقت یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ کیمسٹری میں لیکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی قابلِ تعریف ہیں، اور انہوں نے نوجوان سائنسدانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں