دھرندر پارٹ 2 کی پہلے دن کی کمائی 120 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے، سینما ماہرین

بھارتی فلم ہدایتکار آدتیہ دھار کی فلم “دھرندر” نے حال ہی میں باکس آفس پر دھوم مچائی تھی۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت اور ارجن رامپال شامل تھے۔ یہ فلم بھارت کے اندر 700 کروڑ سے زائد جبکہ عالمی سطح پر 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس وقت بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔

اس عید پر آدتیہ دھار اپنی کامیاب فلم کا دوسرا حصہ “دھرندر: دی ریوینج” لے کر آ رہے ہیں۔ ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہی بتایا گیا ہےکہ فلم کے پریمیم پَیڈ پریویوز 18 مارچ شام 5 بجے سے شروع ہوں گے۔

پیڈ پریویوز کے لیے ایڈوانس بکنگ نے شائقین میں خوب جوش و خروش پیدا کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ “دھرندر 2” کی پیڈ پریویو آمدنی 30 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے، جو بعد میں فلم کے ریلیز ہونے تک اور بڑھ سکتی ہے۔ اس کا موازنہ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پیڈ پریویو فلم “ستری 2” سے کیا جائے تو وہ صرف 8.75 کروڑ روپے کمائی کر سکی تھی۔

ماہرین کے مطابق، “دھرندر 2” ہندی سینما میں ایک غیر معمولی باکس آفس ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے۔ پیڈ پریویوز کے علاوہ، فلم ہندی زبان میں پہلے دن تقریبا 60 سے 75 کروڑ روپے کی نیٹ کمائی کرے گی، جبکہ پیڈ پریویوز کو شامل کرنے کے بعد پہلے دن کی کل کمائی 100 کروڑ روپے سے زائد متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، “دھرندر 2” کے تمل اور تلگو ڈب شدہ ورژنز بھی شائقین کی توجہ حاصل کریں گے، جس سے بھارت بھر میں پہلے دن کی مجموعی کمائی تقریبا 120 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے اور عالمی سطح پر افتتاحی ہفتہ کی کمائی 150 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔

سینما ماہرین کے مطابق، یہ فلم باکس آفس پر ہندی سینما کے لیے نئے ریکارڈز قائم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں