پاکستان: سردی کی نئی لہر، مالم جبہ میں 38 انچ برف باری ریکارڈ

پاکستان کے مختلف خطوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ملک کے متعدد علاقوں میں 21 سے 24 جنوری کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور شدید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سردی کی لہر کے دوران سب سے زیادہ برفباری خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ مالم جبہ میں اب تک 38 انچ جبکہ وادی کالام میں 30 انچ برف پڑ چکی ہے۔ اسی طرح چترال میں 16 انچ اور پاراچنار میں 15 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں بھی اب تک ساڑھے 11 انچ برفباری ہو چکی ہے۔ ادھر صوبہ بلوچستان کے علاقوں قلات اور کوئٹہ میں بھی برفباری ہوئی ہے، جہاں بالترتیب 1.6 اور 1.5 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور شدید برفباری کا امکان ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں