‘لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا مستقل بنیادوں پر دفن کر دیا ‘، بلوچستان میں دہشت گردی کے شبہے میں پکڑے گئے افراد کے لیے حراستی مراکز کے قیام کی منظوری

‘لاپتہ افراد کا پروپیگنڈا مستقل بنیادوں پر دفن کر دیا ‘، بلوچستان میں دہشت گردی کے شبہے میں پکڑے گئے افراد کے لیے حراستی مراکز کے قیام کی منظوری

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی کابینہ نے بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

ان رولز کی منظوری کے نتیجے میں بلوچستان میں ایسے حراستی مراکز قائم کیے جا سکیں گے جہاں سکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار کیے گئے افراد کو رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے مطابق اس مقصد کے لیے کوئٹہ اور تربت میں دو حراستی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘مختلف لوگ لاپتہ افراد کے معاملے پر سیاست کرتے ہیں لیکن ہم نے یہ پروپیگنڈا مستقل بنیادوں پر دفن کر دیا ہے۔’

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ مشتبہ افراد سے تفتیشی مراکز میں مجاز پولیس افسر کی نگرانی میں تفتیش کی جائے گی اور مشتبہ افراد کے اہلِ خانہ کو ان سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں دیگر فیصلوں سے متعلق بھی بتایا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس محکمے کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق، کابینہ نے بلوچستان میں دو نئے ڈویژن، پشین اور کوہِ سلیمان، کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے، جبکہ زیارت کو انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے چائلڈ لیبر سے متعلق ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 16 سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں