وینزویلا میں امریکی اقدامات ‘نو آبادیاتی دور کی سوچ ہے’، ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘نوآبادیاتی دور کی سوچ’ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران اور وینزویلا کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں اور یہی اصول مستقبل میں بھی تہران کی خارجہ پالیسی کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

انہوں نے ان خبروں ، جن میں امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا کے معاملات اپنے کنٹرول میں لینے کی بات کی گئی، پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات دراصل امریکی اقدامات کے پیچھے چھپے اصل مقاصد کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسماعیل بقائی کے مطابق، ماضی کی دہائیوں میں مداخلتوں کو جمہوریت اور انسانی حقوق جیسے نعروں کے تحت جواز دیا جاتا رہا، جبکہ اب وہ کھل کر کہہ رہے ہیں کہ اصل مسئلہ وینزویلا کا تیل ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ کوئی دوسرا ملک وینزویلا کو چلا سکتا ہے، کسی بھی قوم کے لیے ناقابلِ قبول ہے، بشمول خود وینزویلا کے عوام، اور یہ سوچ نوآبادیاتی دور کی ذہنیت کی واپسی کی عکاسی کرتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید بتایا کہ وہ اپنے وینزویلا کے ہم منصب سے بات کر چکے ہیں اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور مالی دعوے سیاسی تبدیلیوں یا حکومتوں کی تبدیلی سے ختم نہیں ہو جاتے۔ ان کے بقول، ایران کی وینزویلا میں سرمایہ کاری بدستور برقرار ہے اور انہیں متعلقہ اداروں کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں