حکومتِ پاکستان کا سونا سمیت قیمتی دھاتوں کی درآمد اور برآمد کی بحالی کا اعلان

پاکستان کی وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں، خصوصا سونے کی درآمد و برآمد ایک بار پھر بحال کر دی ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق مئی 2024 میں نافذ کیے گئے اُس حکم نامے کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک سے سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں اور جیولری کی درآمد و برآمد روک دی گئی تھی۔

نئے ایس آر او میں واضح کیا گیا ہے کہ سابق پابندی کے تحت سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری برادری کی جانب سے اس پابندی کے خاتمے کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا تھا، اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی تھی کہ قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد پر پابندی کے فیصلے پر ازسرِنو غور کیا جائے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں