آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز، مظفرآباد میں خواتین سافٹ ویئر پارک کا قیام

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی مراکز قائم کر کے ڈیجیٹل ترقی کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو تعلیم، ٹیکنالوجی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔

مظفرآباد میں پاکستان کا پہلا خواتین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ہے، جو خواتین کے بااختیار ہونے کی علامت بن گیا۔ نوجوان مختلف سافٹ ویئر پارکس اور فری لانسنگ ہب سے فائدہ اٹھا کر اپنی معاشی اور ٹیکنالوجیکل صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں۔

ایس سی او نے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ میں آئی ٹی مراکز قائم کیے ہیں، جبکہ 49 دور دراز علاقوں میں خصوصی فری لانسنگ ہب نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر کے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

خصوصی افراد کے لیے مفت گاڑی اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ تمام مراکز میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور 24 گھنٹے بجلی کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں 400 سے زائد نوجوان براہِ راست ایس سی او کے منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور 500 سے زیادہ کامیاب فری لانسرز ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ایس سی او کے منصوبوں سے پاکستان کی ڈیجیٹل خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور اس سے 20 ملین ڈالر کی آمدن بھی حاصل ہوئی ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں