گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری (Gemini 3) کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ ماڈل فی الحال صرف سیفٹی ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا، تاکہ ابتدائی تجربات اور فیڈبیک کے بعد عام صارفین تک پہنچایا جا سکے۔
خبرایجنسی کے مطابق، گوگل نے بتایا کہ جیمینائی 3 دنیا کا سب سے طاقتور ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے، جو کثیر النوع سمجھ بوجھ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی قابلیتوں کے ساتھ بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، اور اہم اے آئی بینچ مارکس پر اپنی کارکردگی کا ثبوت دے چکا ہے۔
گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیمینائی 3 کمپنی کا سب سے ذہین ماڈل ہے، جو جیمینائی کے تمام طاقتور فیچرز کو یکجا کرتا ہے اور صارفین کو کسی بھی خیال کو حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ماڈل صارف کی درخواست کے پیچھے موجود سیاق و سباق اور مقصد کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہے، جس سے کم ہدایات کے باوجود درست اور مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اسی موقع پر گوگل نے جیمینائی 3 ڈیپ تھنک بھی متعارف کرایا، جو ایک جدید تجزیاتی موڈ ہے اور ماڈل کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فیچر بھی ابتدا میں صرف سیفٹی ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے گوگل ماڈل کی صلاحیتوں اور افادیت کو جانچ سکے گا