ایکس نے واٹس ایپ طرز کا نیا میسجنگ فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا نام "کن ورس” رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر کئی مہینوں کی تیاری کے بعد صارفین کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پلیٹ فارم پر رابطے کے تجربے کو مزید مؤثر اور محفوظ بنانا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس کا یہ نیا فیچر واٹس ایپ اور سگنل جیسی مشہور میسجنگ ایپلیکیشنز کے انداز پر مبنی ہے۔ اس میں صارفین کو پیغامات بھیجنے، فائلیں شیئر کرنے، میسج یا ویڈیو ایک بار دیکھنے کے بعد خود بخود غائب ہونے اور ترجمے جیسی سہولیات حاصل ہوں گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ اور آڈیو پیغامات بھیج سکتے ہیں، ویڈیو کالز کر سکتے ہیں، اور بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ یا ترمیم کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے۔ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور کئی پرائیویسی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ ایکس کے منتظمین کے مطابق مستقبل میں وائس میمو کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس سے صارفین مختصر آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے فیچر کے دوران صارفین کو ابھی کچھ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم ان کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے تاکہ استعمال کا تجربہ محفوظ اور ہموار بنایا جا سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں