ایشیا کپ اور تین ملکی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، بابر، رضوان آوٹ

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے تین ملکی ٹورنامنٹ اور اس کے فوراً بعد ایشیا کپ کے لئے قومی ٹیم کے سترہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کپتان سلمان آغا ہی ہیں جبکہ بابراعظم ، محمد رضوان کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شامل رہے ۔

سترہ رکنی سکواڈ میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخرزماں، سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، محمد نواز، حسین طلعت،
خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، حسن علی، وسیم جونئیر، سلمان مرزا ، ابرار احمد ، سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم نو سے آٹھائیس ستمبر تک ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کے بیشتر میچز دوبئی میں شیڈول ہیں۔ ایشیا کپ کی تیاری کے لئے پاکستان افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شارجہ میں انتیس اگست سے سات ستمبر تک سہہ ملکی ٹورنامنٹ بھی کھیلیں گی۔ اسی وجہ سے سترہ رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا گیا تاکہ سہی ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ دونوں کے لئے ٹیم کا آسانی سے انتخاب ہوسکے۔

سلیکٹر ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم کا اعلان کیا۔ عاقب جاوید نے وضاحت کی کہ بابراعظم اور رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، مگر ان کے پاس مواقع موجود ہیں، بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پرفارم کر کے وہ واپس آ سکتے ہیں، عاقب جاوید کے مطابق ہم صرف تین میچوں کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کے بارے میں فیصلہ نہیں دے رہے۔ ان کا اشاریہ بابراعظم اور رضوان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کی طرف تھا جہاں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔ فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل پائے تھے، تاہم انہیں واپس ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

سلمان مرزا نے بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی تھی، اسی بنیاد پر سلمان مرزا کو ایشیا کپ کے لئے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ حسین طلعت کی ویسٹ انڈیز میں کارکردگی مناسب رہی، اسی وجہ سے انہیں بھی موقعہ ملا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں