وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان کا امدادی مشن غزہ کے لیے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے پیر کے روز غزہ، فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے ایک اور انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی قافلہ روانہ کیا گیا۔
اس قافلے میں 100 ٹن سے زائد ضروری اشیاء شامل ہیں جنہیں ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔

اس امدادی سامان میں 65 ٹن ڈبہ بند خوراک، 20 ٹن خشک دودھ اور بچوں کے لیے دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ یہ سامان فلسطینی عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ وہاں جاری انسانی بحران میں کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اتوار کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس امدادی قافلے کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ہمدردی کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر ممکن طریقے سے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد جاری رکھے گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1,615 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں یہ 17واں امدای سامان ہے، جو نہ صرف خوراک اور ادویات پر مشتمل ہے بلکہ اس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی خصوصی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

پاکستانی عوام اور حکومت کا ماننا ہے کہ غزہ کے معصوم شہری، بالخصوص خواتین اور بچے، ایک ظالمانہ جنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، اور عالمی برادری کو ان کے دکھوں کا احساس کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان اس سلسلے میں اپنی اخلاقی، سفارتی اور انسانی ذمہ داریاں نبھاتا رہے گا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں