ہزا انسٹیٹیوٹ اسلام آباد اور چینی ادارے کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط، وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت

اسلام آباد کے ہزا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے چین کی معروف کمپنی Shanxi Shengding International Ltd. کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ اس اعلیٰ سطحی تقریب کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے اس معاہدے کو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سی پیک کے وژن میں ایک ‘انقلابی قدم’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ،سی پیک کے تحت آئندہ برسوں میں ایک لاکھ کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اور ہمارے لیے ضروری ہے کہ، ہم فوری طور پر ایک تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کریں جو جدید صنعتوں کی ضروریات پوری کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، یہ شراکت داری نہ صرف پاکستان اور چین کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے، بلکہ نوجوانوں کی توانائی کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت بھی ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں نےنوجوانوں کے لیے پیشہ ورانہ، فنی اور تکنیکی تربیتی پروگرام،ٹیکنالوجی میں جدت اور بہترین بین الاقوامی طریقوں کا تبادلہ،طلبہ اور اساتذہ کے تبادلہ پروگرام اورچینی اداروں کی مقامی اور عالمی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیلنٹ پائپ لائن کی تیاری جیسے اقدامات پر اتفاق کیا۔

معاہدے کے مطابق، یہ شراکت داری URAAN پاکستان پروگرام اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے تحت پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کو تقویت دے گی، جس سے نوجوانوں کے لیے تربیت، روزگار اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں