بھارتی فضائیہ کا ‘جیگوار’ جنگی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

انڈین فضائیہ کا ایک جیگوار لڑاکا طیارہ راجستھان کے ضلع چورو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس جان کی بازی ہار گئے۔ انڈین ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تباہ ہونے والا طیارہ دو نشستوں والا (ٹو سیٹر) جنگی جہاز تھا، جس نے راجستھان کے صورت گڑھ فضائی اڈے سے پرواز بھری تھی۔ خبر رساں ادارے، اے این آئی کے مطابق، پرواز کے کچھ دیر بعد ہی یہ طیارہ چورو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

انڈین فضائیہ کے حکام کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جیگوار طیاروں کے گرنے کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 7 اپریل کو گجرات کے جام نگر میں ایک تربیتی جیگوار طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہوا تھا۔ اس کے علاوہ، 2 مارچ کو بھی ایک جیگوار طیارہ ہریانہ کے امبالہ فضائی اڈے سے پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد پنچکولا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

جیگوار طیارے دو انجنوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور انہیں فرانس اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ انڈیا کے پاس اس وقت جیگوار کے سنگل اور ٹو سیٹر دونوں ماڈلز موجود ہیں، جن میں ٹو سیٹر طیارے عمومی طور پر تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
انڈین فضائیہ کے ذرائع کے مطابق، اس وقت انڈین ایئر فورس کے بیڑے میں تقریبا120 جیگوار طیارے موجود ہیں، جنہیں سب سے پہلے 1979 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں