بریڈ پٹ کی فلم’F1′ کا 10 دن میں 293 ملین ڈالرزکا شاندار بزنس

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم ‘ایف 1’ ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی عالمی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور شاندار کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

جوزف کوسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ناظرین کو خوب متاثر کیا ہے اور ریلیز کے بعد سے تاحال زبردست ردعمل حاصل کر رہی ہے۔

فلم نے اپنے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے93 2ملین امریکی ڈالر کا بزنس کیا۔امریکہ میں فلم کی اب تک کی مجموعی کمائی 90.40 ملین ڈالر جبکہ بین الاقوامی مارکیٹس سے 147 ملین ڈالر رہی، جس کے بعد یہ سال 2025 کی دسویں بڑی کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

متوقع ہے کہ فلم اپنا دوسرا ویک اینڈ 25 سے 30 ملین ڈالر کی مزید کمائی کے ساتھ مکمل کرے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ دور میں بڑے بجٹ کی فلم “Jurassic World: Rebirth” بھی سینما گھروں میں نمائش کے لیے موجود ہے، تاہم “F1” کی مقبولیت اور باکس آفس پر برتری قائم ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، “F1” بریڈ پٹ کی وبا کے بعد سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بننے جا رہی ہے، اور جلد ہی ان کی سابقہ فلم “Bullet Train” کو پیچھے چھوڑ دے گی۔
فلم کی زبردست کارکردگی اور ناظرین کے بھرپور ردعمل نے اسے 2025 کی سب سے بڑی اور کامیاب فلموں میں شامل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں