میری شادی کے دن جاوید میانداد نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا، عامر خان

بالی وڈ کے ممتاز اداکار اور ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے تاریخی چھکے سے جڑی ایک دلچسپ اور مایوس کن یاد شیئر کی ہے۔

عامر خان نے اپنی جوانی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ، انہوں نے 21 سال کی عمر میں رینا دتہ سے خفیہ شادی کی تھی، جو کہ دونوں خاندانوں کی مرضی کے خلاف تھی۔

عامر کے مطابق، شادی کے فورا بعد جب وہ گھر لوٹے تو ان کے اہلِ خانہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں اتنے مصروف تھے کہ، کسی کو ان کی غیرموجودگی کا علم تک نہ ہوا۔

یہ وہی یادگار میچ تھا جو 10 اپریل 1986 کو شارجہ میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا مار کر پاکستان کو تاریخی فتح دلائی تھی۔

عامر خان نے اعتراف کیا کہ، وہ اس وقت بھارت کی فتح کے قریب ہونے پر بے حد خوش تھے، لیکن میانداد کے چھکے نے ان کے جذبات پر پانی پھیر دیا اور ان کی شادی کے دن کی خوشی مایوسی میں بدل گئی۔

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ، بعد میں ایک فلائٹ میں جاوید میانداد سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ان سے شکوہ کیا،جاوید بھائی، آپ نے میری شادی کا دن خراب کر دیا تھا، اس دن میری شادی تھی اور آپ نے آخری گیند پر چھکا مار کر ہمیں ہرا دیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں