بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں شروع ہوئیں، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1650 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 123723 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق، کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں یہ تیزی وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے محض ایک دن بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، وفاقی بجٹ میں اسٹاک ایکسچینج اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ماحول پر مثبت اثر پڑا ہے اور تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔