7 میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان کےوفاقی وزیر خزانہ، محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ، حالیہ بجٹ میں ایسی ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں جو گزشتہ 30 سالوں میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ، حکومت کی اولین ترجیح برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ،سات ہزار ٹیرف لائنز میں سے چار ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے، ایسی اصلاحات 30 سال میں پہلی بار کی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ،ہماری کوشش ہے کہ، جتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے ہم ضرور فراہم کریں۔تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق، وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ، انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس آمدنی بڑھانے پر توجہ ہے۔ اس سال انفورسمنٹ کے ذریعے 400 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے۔ دو ہی طریقے ہیں کہ، یا تو انفورسمنٹ کر لیں یا نئے ٹیکسز لگا دیے جائیں۔

وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ، 2700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا ہے، جس سے برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے وہ عالمی منڈی میں زیادہ مسابقت کے قابل ہو سکیں گے اور برآمدات میں اضافہ کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ،آئندہ برسوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر چار فیصد کمی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں