کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر پچیس فیصد ٹیرف منگل سے اپلائی ہوجائے گا

امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف تجارتی ٹیرف میں 25 فیصد اضافے کا نفاذ منگل کو شروع ہو جائے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق، ٹیرف میں اضافے کا مقصد امریکہ کے دونوں ہمسایہ ملکوں پر دباو ڈالنا ہے کہ، وہ طاقتور نشہ آور دوا، فنٹینل کی امریکہ میں اسمگلنگ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
یاد رہے کہ، صدر ٹرمپ نے فروری میں دونوں ملکوں کو ایک اضافی ٹیرف کے نفاذ میں ایک ماہ کا ریلیف دیا تھا۔ تب کینیڈا اور میکسیکو کی حکومتوں نے ٹیرف سے بچنے کے لئے کچھ اقدامات کا اعلان کیا تھا ، مگر لگتا ہے ٹرمپ حکومت اس سے مطمئن نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں