فضائی آلودگی کم کرنے اور پرانی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی میں پندرہ سال سے پرانی گاڑیوں کو پٹرول پمپ سے پٹرول بھروانے کی سہولت نہیں ملے گی۔
بھارتی وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ حکومت تمام پیٹرول پمپس پر ایسے آلات نصب کرے گی جو 15 سال سے پرانی گاڑیوں کی شناخت کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے دیلی کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شکست ہوئی اور بی جے پی نے حکومت بنائی ہے، اب نئی ریاستی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ اکتیس مارچ کے بعد 15 سال سے پرانی گاڑیاں ارالحکومت کے پیٹرول پمپس سے ایندھن نہیں بھروا سکیں گی۔