چین میں ‘کتے کے سر’ سے مشابہ پہاڑ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

چین میں ایک منفرد پہاڑ، جو شکل میں کتے کے سر سے مشابہت رکھتا ہے، اب ایک مشہور سیاحتی مقام بن چکا ہے۔ یہ پہاڑ یچانگ شہر میں دریائے یانگسی کے کنارے واقع ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
شنگھائی کے ایک ڈیزائنر گوو کنگشن نے اپنی چھٹی کے دوران اس پہاڑ کی تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جہاں یہ فوراً مقبول ہو گئی۔ ان کی پوسٹ کو چینی پلیٹ فارم ویبو پر 10 دنوں میں 1.2 لاکھ سے زائد لائکس ملے، جبکہ لاکھوں افراد نے اس حیرت انگیز نظارے کو دیکھا۔
مسٹر کنگشن کا کہنا تھا کہ یہ نظارہ جادوئی اور انتہائی دلکش تھا، اور جب انہوں نے پہلی بار اسے دیکھا تو وہ انتہائی خوش اور حیران رہ گئے۔ یہ منفرد پہاڑ اب نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ سیاحوں کی بھی خصوصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں