شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک

بھارت میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیلی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ امری بائی نامی بزرگ خاتون اپنی فیملی کے دیگر لوگوں کے ہمراہ کھیت میں کام کررہی تھی کہ اچانک سے شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے امری بائی سمیت دیگر افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے امری بائی مکھیوں کے زہر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ اس کے علاوہ بھی 3 افراد مکھیوں کے حملے میں زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کردی گئی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں