سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے شام کے لیے زمینی امدادی پل کا اعلان کیا ہے جو اردن سے شام تک امداد پہنچائے گا۔
العربیہ اردو کے مطابق، یہ امدادی پل بھاری طبی سامان لے کر جائے گا، جن میں ایم آر آئی، ایکسرے، اور سی ٹی مشینیں شامل ہیں، جو ہوائی جہاز سے منتقل کرنا ممکن نہیں۔
ترجمان سامر الجطیلی کا کہنا ہے کہ زمینی پل خوراک، صحت اور پناہ گاہوں کی بڑی مقدار میں امداد دمشق اور دیگر ضرورت مند علاقوں میں پہنچانے کا موقع فراہم کرے گا۔
سعودی حکام، شامی حکومت، اور اقوام متحدہ کے ادارے مل کر اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں تاکہ ضرورت مندوں کو فوری اور مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔