بھارت کے صوبائی انتخابات میں بی جے پی کو بڑا دھچکا

بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کو دو اہم صوبائی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں کانگریس اور اس کے اتحادی آگے نظر آ رہے ہیں۔ ایگزٹ پولز کے مطابق، ہریانہ اور جموں کشمیر میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے۔ ہریانہ میں دس سالہ بی جے پی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں دس سال بعد پہلی بار انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔ یہ انتخابات جموں و کشمیر کی خودمختار حیثیت کو 2019 میں ختم کرنے کے بعد پہلی بار ہوئے ہیں۔ انتخابات کے نتائج منگل کو جاری کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں