پاکستان میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھارت کے ساتھ ماحولیاتی سفارتکاری کا مطالبہ

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھارت کے ساتھ ماحولیاتی سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ دھند کے اثرات کم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ” بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے سے ہماری ہوا متاثر ہوتی ہے، اس پر فوری بات چیت ہونی چاہیے”۔ ایک ماحولیاتی پروگرام میں، انہوں نے بتایا کہ دھند سال بھر موجود رہتی ہے اور اس کے نقصانات کو دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سکولوں میں دھند کی آگاہی کو نصاب میں شامل کیا جائے گا اور 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کا ایک فیصد درخت لگانے کے لیے مختص کیا جائے گا۔ انہوں نے ماحولیاتی محکمہ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا  کہماحولیاتی انٹرنشپ صرف ایک نوکری نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں