چینی صدر شی جن پنگ برکس سربراہی اجلاس 2026 میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ ان کا طیارہ پالم ایئربیس پر اترا۔ یہ 2019 کے بعد چینی صدر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔
برکس سربراہی اجلاس میں میزبان بھارت کے علاوہ چین، روس، برازیل، جنوبی افریقہ، ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت 11 ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔
بھارت میں چین کے سفیر ژو فیہونگ کے مطابق صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان دوطرفہ ملاقات کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو چین اور بھارت کے تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر شی جن پنگ کی آمد سے کچھ دیر قبل چائنا سدرن ایئرلائنز نے چھ سال بعد چین اور بھارت کے درمیان براہِ راست فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان بھی کیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق گوانگژو اور نئی دہلی کے درمیان براہِ راست پروازیں 21 ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔