انسانی جسم سے خارج ہونے والی روشنی نظر کیوں نہیں آتی؟

ہر انسان اپنے جسم سے روشنی خارج کرتا ہے، جو بایولوجیکل لائٹ (biophoton) کہلاتی ہے۔ یہ روشنی ہمارے خلیوں میں ہونے والے کیمیائی ردعمل کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے، جب آکسیجن سے توانائی حاصل کی جاتی ہے۔ لیکن یہ روشنی اتنی مدھم ہوتی ہے کہ انسانی آنکھ اسے دیکھنے سے قاصر ہے۔

یہ روشنی کیسے خارج ہوتی ہے؟
جب ہمارے جسم کے خلیے توانائی بنانے کے لیے آکسیجن استعمال کرتے ہیں تو “ری ایکٹیو آکسیجن مالیکیولز” بنتے ہیں، جو خلیوں کے ساتھ ردعمل کر کے انتہائی کمزور روشنی خارج کرتے ہیں۔

2009 میں جاپانی سائنسدانوں نے ثابت کیا کہ انسانی جسم دن کے مختلف اوقات میں مختلف مقدار میں روشنی خارج کرتا ہے، سب سے زیادہ روشنی چہرے، ہاتھوں اور گالوں سے خارج ہوتی ہے۔

یہ روشنی الٹرا وائلٹ اور انفراریڈ سپیکٹرم میں آتی ہے، جو انسانی آنکھ کی محدود رینج سے باہر ہوتی ہے، اسی لیے ہم اسے براہ راست دیکھ نہیں پاتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں