اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ، حالیہ فضائی حملوں کے دوران نو ایرانی جوہری سائنسدان اور ماہرین ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ، ان حملوں میں چھ نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے تھے، تاہم اب یہ تعداد نو بتائی گئی ہے۔
ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق، ان حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے اہم مراکز، خاص طور پر اصفہان اور نطنز، کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ، اسرائیل نے ایران میں 150 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اس کے برعکس اسرائیلی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ، ایران کی جانب سے داغے گئے زیادہ تر ڈرونز اور میزائلوں کو کامیابی سے روکا گیا ہے۔