کون سی سبزی آپ کو ہیٹ سٹروک سے بچا سکتی ہے؟

آج کل گرمی خاصی پڑ رہی ہے، پنجاب اور پختونخواہ کے کئی علاقوں میں ٹمپریچر چالیس سے بڑھ چکا ہے، تیز گرمی کے ساتھ مئی کا مہینہ تیز لو اور گرم آندھیوں کے لئے بھی مشہور ہے۔ ایسے موسم میں اگر بے احتیاطی کی جائے تو ہیٹ سٹروک کا خطرہ رہتا ہے۔ ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ باہر کھلی فضا میں نکلتے وقت پانی پی کر نکلا جائے، ممکن ہو تو ساتھ پانی رکھیں، سر پر چھتری یا ہیٹ وغیرہ یا صافہ رکھ لیں، سر اور گدی کو دھوپ سے بچائیں اور زیادہ دیر دھوپ میں رکنے سے گریز کریں۔
تاہم ایک سبزی کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ اسے اگر جیب میں رکھا جائے تو وہ ہیٹ سٹروک سے بچا سکتی ہے۔

پیاز کو جیب میں رکھنے کی روایت
موسم گرما آتے ہی جہاں باہر نکلنے والے افراد اپنے ہمراہ پانی کی بوتلیں، کیپس اور چھتریاں رکھتے ہیں وہی ایک پرانی روایت یہ بھی ہے جس میں بزرگ افراد باہر کام کیلئے جانے والوں کو پیاز جیب میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جیب میں پیاز رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت پیاز کا پاس ہونا جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی گرمی کو جذب کرلیتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس quercetin سے پسینے کے عمل کو تیز کردیتا ہے، یوں کہیں کہ پیاز گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کی خاصیت رکھتی ہے، اس میں موجود غیر مستحکم مادے جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ دوسری جانب پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس گرمیوں کے عام مسائل مثلاً الرجی اور سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی معاون ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں