ازبکستان میں سیاحت کا غیرمعمولی اضافہ، رواں سال 40 لاکھ سیاحوں نے ملک کا رخ کیا

ازبکستان کی قومی شماریاتی کمیٹی کے مطابق 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران ملک آنے والے غیرملکی زائرین کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 29 فیصد بڑھ گئی، جبکہ مجموعی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

یہ اعداد و شمار ایک وسیع تر رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جس نے ازبکستان کو وسطی ایشیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے سیاحتی مراکز میں شامل کر دیا ہے۔ گزشتہ سال تقریباً ایک کروڑ 17 لاکھ افراد نے ازبکستان کا رخ کیا، جو 2024 کے مقابلے میں 46.8 فیصد یا 37 لاکھ زیادہ تھے۔

2017 میں ازبکستان آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 27 لاکھ تھی، جو 2025 میں بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ تک پہنچ گئی، یعنی تقریباً 333 فیصد اضافہ۔

Uzbekistan sees rise in tourist arrivals, strengthens position as a safe destination | Trans World Features

2016 میں صدر شوکت مرزائیوف کے اقتدار میں آنے کے بعد ازبکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں۔ 90 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلہ متعارف کرایا گیا، جبکہ درجنوں ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا نظام آسان بنایا گیا۔

اسی دوران ازبکستان نے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے، سرحدیں دوبارہ کھولیں اور کئی سرحدی تنازعات حل کیے۔ حکومت نے ملک کو ایک محفوظ سیاحتی منزل کے طور پر پیش کرنے کے لیے خصوصی “ٹورسٹ پولیس” بھی متعارف کرائی۔

ان اقدامات کے نتیجے میں ازبکستان کی عالمی شناخت میں اضافہ ہوا۔ 2019 میں اسے “دی اکانومسٹ” نے سال کا بہترین ملک قرار دیا جبکہ 2023 کے “سیفٹی پرسیپشن انڈیکس” میں اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں