پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج 31 اگست کو ترکی کے شہر استنبول میں ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے۔
اجلاس میں مشترکہ دفاعی صلاحیت، عسکری تعاون، دفاعی پیداوار اور تینوں ممالک کے درمیان فوجی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ نئے دفاعی فریم ورک کے تحت تینوں ممالک کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا۔