ازبکستان اور چین کا سیکیورٹی شعبے میں تعاون مضبوط کرنے کا عزم

چین کے وزیرِ داخلہ و اسٹیٹ کونسلر وانگ ژیاؤہونگ نے ازبکستان کے وزیرِ داخلہ عزیز تشپولاتوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔

وانگ ژیاؤہونگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف اقدامات، فون فراڈ اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون، بڑے اجتماعات میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی کامیاب عملداری، دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے۔

ازبکستان کے وزیرِ داخلہ عزیز تشپولاتوف نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ازبکستان چین کے ساتھ قریبی رابطے اور تبادلے برقرار رکھے گا اور قانون نافذ کرنے اور سیکیورٹی کے شعبے میں گہرے اور مؤثر تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنے اور خطے میں استحکام و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں