ایران کے خلاف جنگ کے باعث آئندہ موسمِ گرما شدید متاثر ہو سکتا ہے، یورپی یونین

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث آئندہ موسمِ گرما شدید طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔

یورپی یونین کے توانائی کمشنر ڈین جارگنسن نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والا موسم گرما مشکل ثابت ہوگا، کیونکہ جنگ کے نتیجے میں توانائی کی منڈیوں میں طویل خلل، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد کی ممکنہ کمی جیسے مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا محکمہ رکن ممالک کے سامنے ایسے اقدامات پیش کرے گا جن کے ذریعے جنگ کے قلیل المدتی اثرات سے نمٹا جا سکے۔ ان اقدامات میں بجلی کے نظام میں بہتری اور جیٹ ایندھن سے متعلق امور بھی شامل ہوں گے۔

ڈین جارگنسن نے مزید کہا کہ یورپی کمیشن کے تمام اداروں کو گیس ذخیرہ کرنے کے معاملے پر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال یورپی سطح پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں