عرب امارت پاکستان ریلوے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا،وزیر ریلوے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے تحت یو اے ای اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کا نظام ڈیڈھ سو سال پرانا ہے، اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اولین ترجیح ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنا ہے، ان کی صفائی بہتر بنانا اور کارگو سروسز میں بہتری لانا ہے، جبکہ ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہیں جنہیں چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے لینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی، جس سے اربوں اور کھربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں سی پیک پر کام رک گیا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بھی دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں