کیا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں؟

دو مقامی ٹی وی چینلز نے جمعرات کو واقف ذرائع کے حوالے خبر دی ہے کہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

یہ دورہ اگر طے پا جاتا ہے تو یہ تقریبا دو دہائیوں میں کسی امریکی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل صدر جارج ڈبلیو بش نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس متوقع دورے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، دونوں مقامی ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا کہ، صدر ٹرمپ ستمبر میں اسلام آباد پہنچنے کے بعد بھارت کا دورہ بھی کریں گے۔

امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ مہینوں میں بہتری آئی ہے، خاص طور پر اس وقت جب گزشتہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی ملاقات کی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں