ٹرمپ نے برہم ہو کر صحافی کو کوئی اور نوکری ڈھونڈنے کا کیوں کہا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک صحافی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے نئی نوکری تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔ اس صحافی نے ٹرمپ سے یہ سوال کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف یوکرین میں جنگ کو روکنے سے انکار پر کارروائی کیوں نہیں کر رہے۔

امریکی صدر نے جواب میں کہا کہ واشنگٹن نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگایا۔ اس کے علاوہ روسی تیل کی مسلسل خریداری کی وجہ سے مزید 25 فیصد کا ٹیکس لگایا جس سے اگست کے آخر سے کل ٹیکس 50 فیصد ہو گیا۔ ٹرمپ نے سخت لہجے میں کہا کہ میں نے ابھی تک ان پابندیوں کا دوسرا یا تیسرا مرحلہ شروع نہیں کیا ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں کہ کوئی کارروائی نہیں ہے تو میرا خیال ہے کہ

آپ کو ایک نئی نوکری تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کی جھاڑ کھانے والا رپورٹر مارک والکوسکی پولش ریڈیو کے لئے کام کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں